نئی دہلی ،26 جولائی (یو این آئی)سنٹرل بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے واضح کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں کل نیشنل ایلیجبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ(نيٹ 2) کے پیپر لیک ہونے کا واقعہ بے بنیاد ہے۔
بورڈ نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں نيٹ 2 کے پیپر لیک ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں
پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے لیکن جب اس شخص کے پاس سے کاغذات برآمد کرکے نيٹ کے پیپر سے ملایا گیا تو پایا گیا کہ وہ نيٹ امتحان کے سوال نامے سے میل نہیں کھاتا ہے اس کا مطلب پیپر لیک ہونے کی خبر غلط ہے۔
بورڈ نے بتایا کہ نيٹ 2 کاامتحان پورے ملک میں کامیاب طریقے سےمنعقد کیا گیا ہے اور اس میں کسی طرح کی خامی نہیں ہے۔